نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، وزیراعظم نےہدایات جاری کردیں

11 Oct, 2018 | 03:34 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے منصوبے پر بلا تاخیر اقدامات شروع کرنے کی ہدایت  جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں فوری طورپر منصوبے پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کل لاہور میں اعلیٰ سطحیٰ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ،  اجلاس میں لاہور میں منصوبہ کو شروع کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائےگا، جبکہ پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر فیصل آباد شہر کاانتخاب کیاگیاہے، طلب کردہ اجلاس میں فیصل آباد میں گھروں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی.

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نےٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہو ئے کہا کہ  "ہم 5سال میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے عالیٰ ہمت اور سنگ میل منصوبے کی بنیاد ڈال چکے ہیں، یہ منصوبہ سماج کے نچلے طبقے کو سستے گھر فراہم کرے گا،اسی منصوبے سے 60لاکھ نوکرں اور تعمیرات سےسے براہ راست منسلک40صنعتوں کے لئے ڈیمانڈ جنم لے گی اور بیرونی سرمایہ کاری کو کشش ملے گی"

علاوہ ازیں وزارت ہاؤسنگ، متعلقہ محکموں، فیصل آباد کے انتظامی آفیسرز کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں