پنجاب بھر میں انسداد خسرہ مہم شروع کرنے کا اعلان

11 Oct, 2018 | 03:22 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں خسرہ کے خاتمہ کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ 1 کروڑ 40 لاکھ طلبا کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری  ونجی سکولوں کے طلبا کوخسرہ سے بچائو کیلئے ٹیکے لازمی لگائے جائیں۔ تمام اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن نے خسرہ کی ویکسینیشن کیلئے تشکیل دی گئی ٹیموں سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ونجی سکولوں کے سربراہان ہر صورت بچوں کو ٹیکے لگوائیں ۔ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔خسرہ سے بچاؤ مہم 15 سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں