بھارتی فلموں پرپابندی،جواب کیلئےوفاقی حکومت کو 16اکتوبر تک مہلت

11 Oct, 2018 | 12:37 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) بھارتی فلموں کی پاکستان میں پابندی کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب کے لئے 16اکتوبر تک مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پرپابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس ساجد محمود سیھٹی نے سہیل خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کے وکیل عامر سعید راں عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وکیل کا کہنا تھا کہ 2016 کی امپورٹ پالیسی کے مطابق بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے، لیکن بوگس دستاویزات کے ذریعے نمائش جاری ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی نمائش کو روکنے کے لئے سخت سے عملدرآمد کروایا جائے، عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ انہوں نے جواب تیار کر لیا ہے اورحتمی منظوری کے لئے وزارت قانون کو بھجوادیا گیا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ ان کو جواب جمع کروانے کے لئے مہلت دی جائے۔

مزیدخبریں