(حسن خا لد) نصیر آباد کے علاقے میں 27 سالہ خاتون کی مبینہ طور پر خودکشی کرلی،پولیس واقعے کی تحقیقات کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ خان کالونی میں 27 سالہ عفت نے چھت سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی، اہل خانہ کے مطابق عفت طلاق یافتہ تھی اور اس کی ایک بیٹی بھی تھی، متوفی کچھ عرصہ سے ذہنی دباو کا شکار تھی،اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی نے کو ئی خودکشی نہیں کی اس کو مارا گیا ہے، اطلاع ملنے پر تھانہ نصیر آباد پولیس موقع پر پہنچ تو گئی لیکن لاش تحویل میں لینے کی بجائے تحقیقات کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی،عفت کی موت خودکشی ہے یا قتل سوالیہ نشان بن گیا ، پولیس تحقیقات کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔
دوسری جانب ورثاء کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ، ہمارےساتھ انصاف کیا جا ئے اور کیس کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے ۔