ایف بی آر نے شہباز شریف کا ویلتھ ٹیکس ریکارڈ نیب کو دیدیا

11 Oct, 2018 | 10:43 AM

Sughra Afzal
Read more!

(رضوان نقوی، سعود بٹ) ایف بی آر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بنک اکاﺅنٹس اور اثاثہ جات کے ریکارڈ کے بعد ویلتھ ٹیکس کا مکمل ریکارڈ بھی نیب لاہور کو فراہم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے 1979ء سے 2001ء تک شہباز شریف کی ویلتھ ٹیکس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔ ایف بی آر نے 22 سال کا ریکارڈ نیب کو دیدیا۔کل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نیب میں پیش ہوئے۔ ان سے نیب ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی اور سلمان شہباز کو ایک سوالنامہ تھما دیا۔سلمان شہباز کو منی ٹریل کے ثبوت اور اکاﺅنٹنٹ ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ وہ 3 بجے نیب آفس آئے اور ساڑھے چار بجے تک موجود رہے۔ذرائع کے مطابق سلمان شہباز اپنے وکلا ءسے مشورے کے بعد جوابات جمع کرائیں گے۔

دوسری جانب نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ  سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ایف بی آرنے شہباز شریف کے اثاثہ جات، بینک اکاؤنٹس، گاڑیوں اور ٹیکس ریکارڈ سمیت اہم تفصیلات نیب لاہور کے حوالے کر دیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے نیب میں کہا تھا کہا کہ ان کے کاروباری معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں۔ اسی لیے نیب نے انہیں دستاویزات سمیت طلب کیا تھا۔ 

مزیدخبریں