عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی، لبنان اور ایران کی خودمختاری کے احترام کا پابند کرے، کراؤن پرنس محمدبن سلمان

11 Nov, 2024 | 11:57 PM

Waseem Azmet

 سٹی42: سعودی عرب کے کراؤن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےغزہ مین فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض  میں غزہ   اور لبنان کی صورتحال پر  مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی علاقوں، لبنان اور ایران پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتا ہے، ہم خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے  یہ بھی  کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری لبنان اور  ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کے لیے اسرائیل کو پابند کرے۔ہم خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔

کانفرنس میں میزبان کی حیثیت سے کلیدی گفتگو کرتے ہوئے کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے نے لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ہم  اسرائیل کی مسجد اقصٰی کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے۔ 

سعودی عرب میں ہونے والے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ عرب ممالک کے سربراہ، غیر عرب مسلم ممالک، عرب لیگ اور او آئی سی کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں 50 سے زائد سربراہان مملکت اور خصوصی نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

 فلسطین کے صدر محمود عباس نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے پر پابندی کے ہولناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

Caption   قطر کے الجزیرہ نیوز کے مطابق  اسرائیل  اور حماس کی ایک سال سے جاری جنگ میں 43 ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں، اسرائیل کہتا ہے کہ ان میں ایک بڑی تعداد حماس کے جنگجوؤں کی ہے جنہیں اسرائیل دہشتگرد تصور کرتا ہے اور جن کو مارنے کے لئے اس نے حماس کے 7 اکتوبر حملے کے بعد غزہ میں حملے  شروع کئے، آسٹریلیا کے ایک ریسرچ گروپ کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کے غزہ مین حملوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد کئی گنا زیادہ وہ سکتی ہے کیونکہ عمارتوں کے ملبہ تلے دبی ہوئی لاشوں کا اب تک کوئی حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکا

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی رکنیت معطل کرے اور بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کی جاری دہشت گردی روکنے میں مدد کرے۔

Caption لبنان میں اسرائیل کے فغائی حملوں اور بعد ازاں جنوبی لبنان مین زمینی کارروائیوں میں  لبنانی ذرائع کے مطابق 3136  افراد مارے گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 14 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ اسرائیل ان اموات کے حوالے سے اپنے اعداد و  شمار رکھتا ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ایک سال سے مسلسل جاری ھملوں کا جواب دے رہا ہے اور تمام حملوں سے پہلے غیر متعلقہ سویلینز کو علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دیتا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ان حملوں کو لبنان کی خودمخاری کے لئے سوالیہ نشان تصور کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ یورپ کے اہم ممالک اور خود امریکہ بھی یہی مطالبہ کر چکے ہیں۔
مزیدخبریں