پنجاب زرعی ترمیم بل 2024 ،زرعی کے ساتھ لائیو سٹاک پر بھی ٹیکس لاگو

11 Nov, 2024 | 11:39 PM

 راو دلشاد: پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والےپنجاب زرعی ترمیم بل 2024 کے خدوخال  سامنے آگئے،نئی شق ڈی کے تحت زرعی ترمیمی بل میں زرعی کے ساتھ لائیو سٹاک پر بھی ٹیکس لاگو ہوسکے گا،نئی شق 3 اے بی کے تحت زیادہ آمدن والوں پرسپر ٹیکس لاگو کیا جائے

ترمیمی بل کے ذریعے زرعی زمین پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے گی زرعی زمین کے ساتھ لائیو سٹاک سے حاصل ہونے والی آمدن پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے گا،لائیو سٹاک پر ٹیکس بھی زرعی ٹیکس میں شمار کیا جائے گا،لائیو سٹاک کا تصور پنجاب لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014 کے مطابق ہو گاسیکشن 8 میں ترمیم کے تحت زرعی ٹیکس نا دہندہ کو ٹیکس رقم کا 0.1 فیصد ہر اضافی دن کا جرمانہ عائد ہو گا،سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت 12 لاکھ سے کم زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ کو 10 ہزار جرمانہ ہو گا،سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت چار کروڑ سے کم زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ کو 25 ہزار جرمانہ ہو گا،سیکشن 8 میں ترمیم کے تحت چار کروڑ سے زیادہ زرعی آمدنی والے زرعی ٹیکس نا دہندہ کو 50 ہزار جرمانہ ہو گا،
بل پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد 2 ماہ کے لئے سٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا،اسٹینڈنگ کمیٹی ممبران مسودہ میں مزید تجاویز پیش کی جاسکیں گی۔بعد ازاں مسودہ حکومت کو بھجوایا جائے گا،حکومت ممبران کی تجاویز منظور و نا منظور کرنے کا حق رکھتی ہے،بعد ازاں مسودہ ایوان میں منظور ہونے کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں