الیکٹرک کار کی قیمت میں کمی کا اعلان

11 Nov, 2024 | 11:08 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ  الیکٹرک وہیکل لانچ  کر دی ہے جس کی تعارفی قیمت بھی رعایتی رکھی گئی ہے۔  اس کم ترین قیمت کے سبب صارفین کو تقریبا 4 لاکھ روپے کی بچت ہو گی ۔

  ایم جی موٹرز پاکستان نے آٹو شو 2024 میں اپنی تازہ ترین ہائبرڈ الیکٹرک کراس اوور ایس یو وی، ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی (پلاگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل)متعارف کرا دی ہے۔

یہ ماڈل مکمل طور پر مقامی سطح پر اسمبل کیا گیاہے اور  جدید فیچرز اور زبردست  پرفارمنس کا حامل ماڈل ہے ۔ اس ای وی کے  ابتدائی خریداروں کیلئے قیمت میں 4 لاکھ روپے کی خصوصی تعارفی رعایت دی گئی ہے۔ اس کی لانچنگ کے فوراً بعد بکنگ کروانے کروانے والے خریداروں کو یہی گاڑی 94 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی، اس کی اصل قیمت 98 لاکھ 99 ہزار روپے ہے ۔

 اہم خصوصیات اور تفصیلات میں اس گاڑی کی لمبائی، چوڑائی، اونچائی: 4610 x 1876 x 1685 ملی میٹر،ویل بیس: 2720 ملی میٹر ہے، ٹرنک کی گنجائش 463 لیٹر  ہےجسے بڑھا کر 1287 لیٹر کیا جا سکتا ہے،اس گاڑی کے فیول ٹینک کی گنجائش  37 لیٹرہے۔ 

 کارکردگی کے حوالے سے اس ماڈل کا انجن  1.5T ٹربو چارجڈ ہائبرڈ انجن ہے۔  طاقت اور ٹارک  209 کلوواٹ اور 480 نیوٹن میٹر جبکہ ٹرانسمیشن  10  سپیڈہے۔ رفتار 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ 7.1 سیکنڈ میں حاصل ہو جاتی ہے۔ فیول ایفی شینسی 58.8 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ اس گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ 

  ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کا بیرونی ڈیزائن جدید اور خوبصورت ہے  جس میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، الیکٹرک ڈور مررز، الیکٹرک لفٹ گیٹ، اور ڈیجیٹل فلیم گرِل شامل ہیں۔

  ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی میں مکمل حفاظتی خصوصیات شامل ہیں جیسے کہ ڈوئل فرنٹ، سائیڈ، اور کرٹن ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، ای بی ڈی، لین ڈیپارچر وارننگ، بلائنڈ   سپاٹ ڈیٹیکشن، اور ریئر کراس ٹریفک الرٹ۔

اس گاڑی کی بکنگ اور ڈیلیوری، بکنگ کی قیمت اور تخمینی ڈیلیوری کے وقت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں