ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں تعمیر استعدادوصلاحیت پروگرام کا آغاز

Fatima Jinah Medical College University, city42 , Capacity Building Programs for the Faculty
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے تعمیر استعداد و صلاحیت پروگرامز  کی کا آغاز ہو گیا۔

"تعمیرِ استعداد و صلاحیت" پروگرامز کے رسمی افتتاح کی تقریب پیر کے روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ہوئی جس میں ڈاکٹر نور آمنہ ملک، منیجنگ ڈائریکٹر ، نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن ( ایچ ای سی )نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے سرپرستِ اعلیٰ کی حیثیت سے افتتاح کی تقریب میں  شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے این اے ایچ ای نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کی  منیجنگ ڈائریکٹر ،ڈاکٹر نور آمنہ ملک کو ایف جی ایم یو کی افتتاح تقریب میں خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا  کہ ایسے تربیتی پروگرام اداروں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتےہیں، سیکھنا زندگی بھر کا عمل ہے جو پیدائش سے شروع ہوتا ہے اور موت تک جاری رہتا ہے۔ ہم چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان ڈاکٹر مختار احمد اور ڈاکٹر نور آمنہ ملک کے مشکور ہیں کہ اُنہوں نے ایف جی ایم یو کو تربیتی پروگرامز کی فہرست میں شامل کیا۔ 

ڈاکٹر نور آمنہ ملکنے تقریب میں گرفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر ا ایف جے ایم یو میں آنا اور اس تربیتی سیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ 

انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی سیشن سے آپ جو کچھ بھی سیکھیں، اسے اپنے عزیز دوستوں  تک پہنچائیں اور اپنی زندگی کے ہر لمحے سے فائدہ اٹھائیں ،انہوں نے پروفیسر خالد مسعود گوندل کی دور اندیش  قیادت اور شعبہ طب میں بے مثال خدمات کو بھی سراہا،  انہوں نے ایف جے ایم یو اور اس کی فیکلٹی کو پروفیسر خالد مسعود گوندل کی متحرک قیادت میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی عالمی نمائندگی پر مبارکباد دی۔

نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ،پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے فیکلٹی اور عملے کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرامز کا انعقاد کر تی ہے، یہ پروگرامز بڑے پیمانے پر تین اہم شعبوں پر مرکوز ہیں جس میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، ریسرچ اینڈ ریسرچ مینجمنٹ اور تعلیمی نظم و نسق ، قیادت اور مالیاتی انتظام شامل ہیں۔ 
اِس تقریب میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید، ڈینز پروفیسر بلقیس شبیر،پروفیسر عالیہ زاہد،  ڈاکٹر تسکین زاہرہ ، فوکل پرسن ڈاکٹر عظمہ اقبال ، فیکلٹی ممبران، اور شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر اشفاق احمد   نےکوآرڈینیٹر کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی،تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر  خالد مسعود گوندل نے ڈاکٹر نور آمنہ ملک کو اعزازی شیلڈ ز بھی پیش کی۔