سٹی 42: لیاقت آباد کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پر زخمی ہونے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
، پولیس کے مطابق 36 سالہ کرن شہزادی جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی، لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ۔مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی، اپنے بھائی کا رشتہ لے کر چچا کے گھر گئی تھی،مقتولہ کے اصرار پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کی، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے وقوعہ اور ہسپتال کا دورہ کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزم کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔