کوئٹہ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کا مقامی رہنما جاں بحق

11 Nov, 2024 | 07:05 PM

عیسیٰ ترین : (کوئٹہ)کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کا مقامی رہنما جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر بھاگ محمد اکبر بلوچ کے نام سے ہوئی ، مقتول کو جلال خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال بھاگ منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات اور مزید کارروائی جاری ہے ۔ 

پارٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول محمد اکبر بلوچ نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے سابق جنرل سیکرٹری تھے ۔ 

مزیدخبریں