واساملازمین کی صحت کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے،وائس چیئرمین واساچوہدری شہبازاحمد

11 Nov, 2024 | 06:49 PM

سٹی 42: واسامیڈیکل سہولیات میں بہتری کیلئےوائس چیئرمین چوہدری شہبازاحمدکی زیرصدارت اجلاس  ہوا،واساملازمین کی میڈیکل سہولیات اورمسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا
ڈاکٹر زاہد اور لیڈی ڈاکٹر کرن افتخار نے میڈیکل سنٹر کی موجودہ صورتحال ومسائل سےآگاہ کیا،وائس چیئرمین واساچوہدری شہبازاحمدنےمیڈیکل سنٹربارےفراہم کردہ بریفنگ کاجائزہ  لیا،
وائس چیئرمین واساچوہدری شہبازاحمد کا کہنا ہے کہ واساملازمین کی صحت کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے،میڈیکل سنٹرمیں دستیاب سہولیات کومزیدبہتربنانے،جدیدآلات کی فراہمی کویقینی بنانےکی ہدایت کی 

مزیدخبریں