علی ساہی : 9سال قبل شراب پی کر اعلٰی افسران کو سینئرافسربن کر کال کرنے والا پھرمتحرک ہوگیا،
پولیس ریکارڈ کے مطابق عامرشہبازنشے میں سینئرافسران کو کالز کرنے پرنوکری سے فارغ بھی ہوچکا ہے،انسپکٹرعامر شہباز کو چند روز قبل لاہور پولیس کے نارکوٹیکس انویسٹی گیشن یونٹ کا سربراہ مقرر کیاگیا تھا،
پولیس ریکارڈ کے مطابق انسپکٹر عامر شہباز پر19مارچ2022 کو تھانہ رحمانیہ گجرات میں مقدمہ درج ہوا تھا،انسپکٹر شہباز اور اسکے ساتھی کی گاڑی سے شراب بھی برآمد کی گئی تھی،2015میں ڈی پی او گجرات، سینئر افسران کو کالز کرکے سینئرافسر ظاہر کرنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔ نو سال بعد بحال ہواتو بحالی راس نہ آئی،،انسپکٹر عامر شہباز نے دوبارہ نشے میں دھت ہوکر افسران کو فون کالز پر گالم گلوچ کرنی شروع کردی
پولیس حکام کے مطابق لاہور میں منشیات انویسٹی گیشن یونٹ میں تعیناتی کے بعد سینئرافسر بن کر جعلی کالز کرنے لگا،انسپکٹر عامر شہبازنے متعلقہ ڈی ایس پیز کے ساتھ بھی نازیبا زبان کا استعمال کیا۔انچارج این آئی یو کو ڈی ایس پیز اور اعلیٰ افسران کی شکایت پر معطل کرکے انکوائری کاحکم دیدیا گیا