زاہد چوہدری : صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ امراض قلب کےمریضوں کوگھرمفت ادویات کی فراہمی کےمنصوبےکاجائزہ لیاگیا
تینوں کارڈیالوجی ہسپتالوں سے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ مریضوں تک مفت ادویات کی فراہمی میں 1 فیصد بھی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے،ٹی سی ایس کی انتظامیہ کو بھی سروس میں واضح بہتری لانے کی ہدایت کی ہے،
مفت ادویات کی فراہمی میں 1 فیصد بھی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، خواجہ سلمان رفیق
11 Nov, 2024 | 06:23 PM