ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف سے آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، عالمی و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف سے آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، عالمی و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن نے جی ایچ کیو جاکر خیرسگالی ملاقات کی، جس میں خطے کی اور عالمی سٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  

 ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا ، کہا کہ پاک آسٹریلیا مضبوط،دوطرفہ تعلقات،امن اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے ۔  

ملاقات میں فریقین نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی پاک آسٹریلیا عسکری قیادت نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹورٹ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ آسٹریلئین آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ 

جی ایچ کیو آمد پر آسٹریلین آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاکستانکو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آسٹریلئین آرمی چیف  کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔