زاہد چوہدری : سموگ سے شہریوں کے متاثر ہونے پر محکمہ صحت بھی خواب غفلت سے بیدار ہوگیا۔ سموگ سے بچاؤکیلئے ماسک ، آئی ڈراپس خریداری کا عمل شروع کردیا
ڈی جی ہیلتھ آفس کے ذریعے ماسک سپلائی کرنے والی فرمز سے ٹینڈر طلب کرلیے گئے ۔ 5لاکھ سرجیکل ماسک 16 روپے فی ماسک کے حساب سے خریدنے کی تیاری کی جائے گئی ۔ 50ہزاراین 95ماسک500روپےفی ماسک خریدا جائے گا،1لاکھ آئی ڈراپس خریدنے کا عمل بھی جاری ہے فی شیشی قیمت 80 روپے رکھی گئی،عجلت میں سموگ سے بچاؤکیلئے ماسک مہنگے داموں ملنے کا خدشہ ہے ۔