ڈالر کی قیمت میں اضافہ

11 Nov, 2024 | 06:01 PM

سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 277.74 روپے سے بڑھ کر  277.86 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے اضافے سے 278.77 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2.45 روپے سستا ہوکر 297.45 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.76 روپے سستاہوکر 358.94  روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی  سے 75.95 روپے، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے  74.12 روپے  پر آگیا۔ 

مزیدخبریں