درنایاب : ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔ ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا
چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی ، بریفنگ میں کہا گیا کہ ٹھوکر انٹری پوائنٹ کے ایک طرف فٹ پاتھ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ،
فٹ پاتھ کے اوپر سولر لائٹس کی تنصیب مکمل ہوگئی ریمپس پر کام جاری ہے ۔ سڑک کی دوسری طرف مرمت و بحالی اور توسیع کا کام ابھی جاری ہے ،پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ٹریفک دباؤ اور رش سے کام میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کو بھی مدنظر رکھا جائے،ڈی جی ایل ڈی اے نے مرمت و بحالی و بیوٹیفکیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ داخلی و خارجی راستے پر سڑک کی توسیع سے شہریوں کو سہولت ملے گی،
واضح رہے عدالت نے تعمیراتی کاموں کو فوری روکنے اور ایک ماہ پابندی لگانے کا حکم دیا ہے ۔