سموگ تدارک کیس،  پنجاب حکومت کے کیے گئے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار

11 Nov, 2024 | 05:02 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے  سموگ کے تدارک کے لیے   پنجاب حکومت کے کیے گئے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا اور ریمارکس دیئے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کوئی نمائندہ عدالت نہیں آیا  یہ ان کی  سنجیدگی کا عالم ہے ،کیا محکمہ سویا ہوا ہے، حکومت کنسٹرکشن پر پابندی لگانے پر غور  کرے.

جسٹس شاہد کریم  نے  سموگ  کے  تدارک کے متعلق  سماعت کی،ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز سمیت دیگر افسران پیش  ہوئے ، ماحولیاتی کمیشن کے ممبران نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی،جسٹس  شاہد کریم نے  ریمارکس دیئے کہ دو برس  سے سموگ کے بارے میں احکامات دے رہے ہیں  کیا محکمہ ٹرانسپورٹ سویا ہوا تھا ۔ سموگ پر قابو  پانے میں حکومتی محکمے ناکام نظر رہے ہیں اور سموگ کی صورتحال روز بروز  ابتر ہو رہی ہے ،کیا گورنمنٹ نے نوٹفکیشن جاری کیا ، کہ دھواں دینے والی گاڑیوں کو ایک لاکھ جرمانہ ہوگا ، جب تک بھاری جرمانے نہیں کئے جائیں گے ، اس وقت تک یہ معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے  سب کی زندگی کا معاملہ ہے  لیکن ادارے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے ۔  حکومت نےبائیکس دینے کا اعلان کیا گیا  اس پر  احکامات  دیئے  تو سب نے باتیں کی اب   صورتحال دیکھ لیں۔ گاڑیوں سے زیادہ موثر سائیکل دھواں دے رہی ہیں ،عدالت نے اس بات پر بھی ناراضیگی کا  اظہار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالت میں ہونا چاہیئے تھا  ایڈووکیٹ جنرل نے اجلاس تو کیا لیکن کوئی احکامات جاری نہیں کیے  ،جسٹس  شاہد کریم نے  ریمارکس دیئے کہ یہ کام صرف  ڈی جی ماحولیات کا نہیں ، ساری گورنمنٹ میشنری کو اس پر کام کرنا چائیے ، سی سی پی اور ڈہٹی کمشنر ،ڈی آئی جی سمیت دیگر  افسران کو کیا نظر نہیں آتا ،ہر افسر کی ڈیوٹی لگائی جائے ، آلودگی پھیلانے والی سرگرمیوں کو روکے۔ سموگ سنگین ترین   معاملہ ہے  کیا ڈپٹی کمشنر  اتوار کے روز  دفاتر میں نہیں بیٹھ سکتے تھے،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے  تعمیراتی کام  بند کرانے کے لیے  حکومت  سنجیدگی  سے سوچے ۔
حکومت کو کنسٹرکشن پر ایک ماہ کے لئے پابندی لگانی چائیے ، 6 ماہ سے عدالت  کہہ رہی تھے  بچوں  کو زہر آلودہ ماحول  سے   بچانے  کے اقدامات  کیئے جائیں  کسی نے   اس پر توجہ  نہیں دی  ۔ لاہور  ہائیکورٹ نے عدالتی کمیشن  کو بس اڈوں  کی خود  جا کر  چیکنگ کا حکم دے دیا۔کیس کی مزید سماعت 12 نومبر کو ہوگی .


مزیدخبریں