چین کا دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ

11 Nov, 2024 | 04:22 PM

سٹی 42 : چین نے دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا ، اعلان چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ میں کیا۔ 

ترجمان چینی وزارت خارجہ لین جیئن نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حالیہ حملے پر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پر کاری ضرب لگانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے, چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین بیرون ملک چینی شہریوں کی سرگرمیوں اور اداروں کی سلامتی کی ثابت قدمی کےساتھ حفاظت کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ فریقین چین پاک تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ 

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان تمام موسموں کے آزمودہ تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں ، چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی, چین پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا, تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائیں ۔ 

مزیدخبریں