علی ساہی: لاہور کی طرز پر صوبہ بھر میں پٹرولنگ کے لئے ڈولفن فورس کے آغاز کا منصوبہ لٹک گیا۔وزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں پٹرولنگ کےلئے ڈولفن فورس کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل تمام اضلاع میں کرائم کی روک تھام کےلئے ڈولفن فورس شروع کرنے کا حکم دیا تھا، پولیس حکام کا کہناتھا کہ پولیس نے لاہور سمیت صوبہ میں پٹرولنگ کے 1270 موٹر سائیکلیں خریدنے کی ڈیمانڈ کی تھی،1270 موٹر سائیکلوں کی خریداری کےلئے 3 کیٹگریز بھجوائی گئی تھیں۔
5 سو سی سی،اڑھائی سو سی سی اور ڈیڑھ سو سی سی کی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لئے سمری بھجوائی گئی تھی،تینوں کیٹگریز کے فنڈز کی علیحدہ علیحدہ ریٹس اور ڈیمانڈ بھجوائی گئی تھیں،تاحال سمری پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
کیٹگری کے تعین اور فنڈز کی منظوری تک کوئی بھی پیش رفت نہیں ہو سکتی،نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے بعد لاہور میں اضافی موٹر سائیکلوں سمیت تمام اضلاع میں بائیکس دی جانا تھی،وزیر اعلی پنجاب کے فوری ڈولفن فورس کے آغاز کےاحکامات کےباوجود افسر شاہی فائل روک کر بیٹھی ہے۔