جنید ریاض:وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے میاں میر ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال میں علاج معالجے کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے مریضوں سے علاج و ادویات کی دستیابی سے متعلق دریافت کیا اور مریضوں کے میاں میر ہسپتال میں علاج پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ میاں میر ہسپتال میں نئی سی ٹی سکین مشین جلد فعال ہوگی،میاں میر ہسپتال میں 15 نئی ڈائیلیسز مشینیں بھی نصب کر رہے ہیں جس سے مریضوں کو مفت ڈائیلیسز کی سہولت ملے گی ۔