ویب ڈیسک : سوات کے بالائی پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش سے سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
سوات کے بالائی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی، جس کے بعد مختلف علاقوں اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چار باغ اور خوازہ خیلہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید 24 گھنٹوں تک مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری جب کہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہے گا۔