رائیونڈ ؛ محسن نقوی کی تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات، شاندار انتظامات پر مبارکباد دی

11 Nov, 2024 | 02:02 PM

ویب ڈیسک : وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آج رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات کی، محسن نقوی نے بیرونِ ملک سے آئے شرکاء سے بھی ملاقات کی۔ 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دینِ اسلام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور تبلیغی اجتماع کے لیے شاندار انتظامات پر مبارک باد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے لاکھوں شرکاء کے لیے مثالی انتظامات پر کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ دینِ اسلام کی تبلیغ کا نیک کام کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیاب رہیں گے، ہر سال باقاعدگی سے تبلیغی اجتماع میں آتا ہوں، یہاں آ کر روحانی سکون ملتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ تبلیغی اجتماع کے منتظمین کو نیک کام جاری رکھنے کا اجر دیں گے۔

اکابرین نے تبلیغی اجتماع میں آمد پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزیدخبریں