عرفان ملک: حکومت کی جانب سموگ تدارک کیلئےگرین لاک ڈاؤن،لاہورپولیس نےلاک ڈاؤن پرعملدرآمدکیلئےحکمت عملی تیارکرلی۔
تفصیلات کےمطابق ایس پی سکیورٹی کا کہناتھا کہ شادی ہال ،دکانیں اورکاروباری مراکز8بجےبندکروائےجائیں گے ،لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کے لئےانوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ اورضلعی انتظامیہ کےساتھ پولیس مددکریگی۔
سموگ تدارک کے لئےحکومت کی جانب سےلاہورپولیس کوسخت اقدامات کرنےکی ہدایات جاری کی گئی ہے، خلاف ورزی پرکاروباری مراکزاورشادی ہال انتظامیہ کےخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
پولیس حکام کا کہناتھا کہ گرین لاک ڈاؤن کا مقصد سموگ کی بگڑتی صورتحال کو بہتر بنانا اور شہریوں کی حفاظت ہے۔