قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس جاری کردیں، وزیر اعلی فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری کئے ہیں ۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’فری سولر پینل منصوبے ‘‘کیلئے 4 ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔ جبکہ جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ جاری کئے ہیں جوہر ٹاون آر ٹو بلاک کے سپورٹس کمپلیکس کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔