ملک اشرف : ہائیکورٹ میں بانی تحریک انصاف کا نام میڈیا چینلز پر نہ چلانے کیخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پرسماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ،وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سردار امیر حمزہ ڈوگر پیش ہوئے، پیمرا کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سردار امیر حمزہ ڈوگر نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں، جسٹس فاروق حیدر نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار کے وکیل اس وقت موجود نہیں، درخواست گزار وکیل پیش ہوں گے، تو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل سنیں گے،عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔