ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گنڈا پور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلیٰ ماننے کو تیار نہیں: عظمی بخاری

گنڈا پور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلیٰ ماننے کو تیار نہیں: عظمی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں، گنڈا پور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلی ماننے کو تیار نہیں نہ ہی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جنہوں نے امریکی غلامی کے خلاف جنگ لڑنی تھی وہ امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں،صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا۔
فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں،صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈا پور اور پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے ہیں، گنڈا پور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلی ماننے کو تیار نہیں نہ ہی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا نند بھاوج میں الگ سے پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے،تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف گامزن ہے،سہولت کاری اور کوچ کی عدم موجودگی پر کوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہناتھا کہ فتنہ پارٹی میں سب نے اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہے،جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے۔