ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن متاثر، فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے اہم خبر

11 Nov, 2024 | 11:10 AM

سعید احمد سعید: لاہورایئرپورٹ کےاطراف میں فضامیں شدیدسموگ اوردھند،سموگ کے باعث لاہور ایئرپورٹ رن وےپرحدنگاہ 350میٹرریکارڈ کی گئی، متعدد ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن متاثر ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق ایئرپورٹ پرلینڈ کرنےوالی اوراڑان بھرنےوالی پروازوں کودشواری کاسامنا ہے، لاہور ایئرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن متاثر ہوکر رہ گیا، ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متعدد پروازیں ری شیڈول کردی گئیں، لاہور ایئرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی 14پروازیں تاخیر کا شکار ، ایک پرواز منسوخ کی گئی۔
دمام سےلاہورآنےوالی پی آئی اےکی پرواز پی کے 248کو اسلام آباد اتار لیا گیا،لاہورسےکراچی جانےوالی ایئربلیوکی پروازپی اے401منسوخ کردی گئی،لاہورسےجدہ جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 739 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
لاہورسےکولمبوجانےوالی سری لنکاایئرکی پروازیوایل154چھ گھنٹے، لاہورسےجدہ جانےوالی سیرین ایئرکی پروازای آر 821 تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار،کولمبو سے آنےوالی سری لنکاائیرکی پروازیوایل153پانچ گھنٹے35منٹ اور جدہ سےلاہورآنیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 822 تین گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

علاوہ ازیں جدہ سے لاہور آنے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 717 تین گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840 ڈیڑھ گھنٹہ اور کراچی سےلاہورآنیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 141 ایک گھنٹہ 45 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

مزیدخبریں