زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 63 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں 750 جبکہ رواں سال اب تک 6901 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے ڈینگی کے 59 کیسز جبکہ لاہور، چکوال، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔