ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار:شہری اپنی گاڑیاں مرمت کرا لیں،دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مانیٹرنگ ہو گی

خبردار:شہری اپنی گاڑیاں مرمت کرا لیں،دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مانیٹرنگ ہو گی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا،حکومت پنجاب نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو کیمروں سے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ  اینڈ ماسٹرانزٹ  احمد جاوید قاضی کے مطابق دھواں چھوڑتی کوئی بھی گاڑی اب کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ پائے گی،دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ گاڑی مالکان و ڈرائیورز کو پھر آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑی کی مرمت کروا لیں۔ماحول کو آلودہ کرنے والی ہر طرح کی گاڑی کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔

 انہوں نے بتایا کہ بسوں اور ٹرکوں کو خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ ہماری ٹیمیں بھی فیلڈ میں دن رات چیکنگ کیلئے مامور ہیں۔