گورنر پنجاب نے سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا

11 Nov, 2024 | 10:09 AM

 (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب سے سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سموگ آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ رہی ہے، پنجاب میں سموگ ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

  انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سموگ کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات ناکام رہے ہیں، ظاہری نمود و نمائش کی بجائے مستقل بنیادوں پر کام کرنا ضروری ہے، سکول ، کالجز اور تفریحی مقامات ، پارکس بند کرنے کے بھی  مثبت نتائج نہ مل سکے۔

 خیال رہے کہ مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرنے کو تاجر تسلیم نہیں کررہے، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں آلودگی کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔

 علاوہ ازیں گورنر پنجاب  سے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ملاقات کی ، ترجمان کے مطابق ملاقات میں پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور ممکنہ تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزیدخبریں