ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کونسی دکانیں بند کونسی کھلی ہونگی؟ بازار،شاپنگ مالز کے اوقات کار جاری

کونسی دکانیں بند کونسی کھلی ہونگی؟ بازار،شاپنگ مالز کے اوقات کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ کےسموگ تدارک کےمتعلق احکامات پرعملدرآمد، دکانیں،بازاراورشاپنگ مالزآج سے رات 8بجےبند،فارمیسی،میڈیکل سٹورز ،لیبارٹریز،ویکسی نیشن سینٹر کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق بیرونی کھیلوں کے پروگرام،نمائش سمیت تمام بیرونی سرگرمیوں پر پابندی،ریسٹورنٹ کے بیرونی کھانوں اور اجتماعات پر بھی پابندی لگائی گئی،نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، جس کا اطلاق  آج سے 17نومبر تک ہوگا۔
لاہور ،ملتان،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نوٹیفکیشن کااطلاق ہوگا،فارمیسی،میڈیکل سٹورز ،لیبارٹریز،ویکسی نیشن سینٹر ،آئل ڈپو،تندور،بیکریاں،کریانہ سٹورز ، سبزی وفروٹ کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
گوشت کی دکانیں،ای کامرس پوسٹل،کوریئر سروسز اور یوٹیلیٹی سروسز کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔
‏ بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز صرف اپنےگروسری فارمیسی سیکشن کو کھلا رکھ سکتے ہیں،خلاف ورزی پر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


ہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کریں گے،ممبران ماحولیاتی کمیشن عدالتی احکامات بارے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں گے
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز سمیت دیگر افسران اور متعلقہ محکموں کے لاء افسران پیش ہوں گے۔