ملک اشرف: جسٹس شکیل احمد62سال کی عمرپوری ہونےپرآج ریٹائر ہو جائیں گے، جسٹس شکیل احمدکےاعزاز میں الوداعی تقریب کااہتمام لاہور ہائیکورٹ میں کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق تقریب میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم خصوصی شرکت کریں گی، جسٹس شکیل احمدکی الوادعی تقریب میں لاہورہائیکورٹ کے ججز بھی شریک ہونگے۔
جسٹس شکیل احمداس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 27 ویں نمبر پر ہیں، جسٹس شکیل احمد کی ریٹائرمنٹ سے خالی آسامیوں کی تعداد25ہو جائے گی، جسٹس شکیل احمد 7مئی2021کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئے۔