ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بننے لگا

 لاہور میں فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بننے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: دھندلی فضا لاہورمیں موسم سرماکےآغازسےقبل پہچان بن گئی،کاربن جلانے کے باعث فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بننے لگا،دنیا کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کےمطابق دھواں چھوڑتی گاڑیاں،صنعتوں سے نکلنے والا دھواں بھی آلودگی کاسبب بننے لگا، لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگیا، شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح565ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق دنیا کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا،سید مراتب علی روڈ852،فیز8ڈی ایچ اے میں شرح 732،یوایس قونصلیٹ609،غازی انٹرچینج 603،عسکری ٹین میں شرح 526ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں درجہ حرارت21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24گھنٹے کے دوران درجہ حرارت28ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔