ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے ایم 2 ٹریفک کے لئے کھول دی گئی

موٹروے ایم 2 ٹریفک کے لئے کھول دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاض احمد/فاران یامین:ساڑھے 10 گھنٹے بند رہنے کے بعد موٹروے ایم 2 ٹریفک کیلئے کھول دی گئی،اسموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے بھیرہ تک بند کی گئی تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق موٹروے ایم 2 ٹریفک کھلنے کے بعد   لاہور سے قافلوں کی شکل میں گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے،لاہور اسلام آباد موٹروے گزشتہ رات ساڑھے 12 بجے بند کی گئی تھی،حد نگاہ میں بہتری کے بعد لاہور سیالکوٹ موٹروے کوبھی کھول دیا گیا۔

 ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کےمطابق موٹروےایم 3 لاہور سے درخانہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند ہے، وٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک،   موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند ہے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،  روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔