گھر میں تنہا تین بچوں کی پراسرار موت

11 Nov, 2023 | 10:49 PM

This browser does not support the video element.

ارشاد قریشی: راولپنڈی کی شاہ خالد کالونی میں گھر میں تین بچ والدین کی عدم موجودگی میں گھر میں پراسرار انداز سے جاں بحق ہو گئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ  تینوں بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے تینوں بچوں کو ہسپتال منتقل کیا لیکن بچے جانبر نہ ہو سکے اور فوت ہو گئے۔

جان بحق ہونے والے بچوں میں 02 بچیاں اور 01 بچہ شامل ہیں۔ 1122 حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحقہونے والے  بچوں میں 2 سالہ زوہان،6 سالہ سائرہ اور7 سالہ فاریہ شامل ہیں۔تینوں بچے حقیقی بہن بھائی ہیں۔

بچوں کا والد وسیم خالد بائیکیا چلاتا ہے۔والدہ اقراء بی بی نجی مارٹ میں ملازمت کرتی ہے۔

بچوں کی وفات کے بعد بچوں کے ماموں نے بتایا ہے کہ والدین بچوں کی میتوں کو لیکر آبائی علاقہ چکوال روانہ ہوگئے ہیں۔

ماموں کا کہنا ے کہ بچے گھر میں اکیلے تھے،والدین موجود نہیں تھے، والد کے گھر آنے پر بچوں کی تلاش شروع کی گئی۔

تلاش  کرنےپر بچے آٹے کی خالی پیٹی سے ملے۔

مزیدخبریں