ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسیع تر مشاورت؛مسلم لیگ نون نے منشور سازی میں تیس ذیلی کمیٹیوں کو شامل کر لیا

PMLN Manifesto Committee, Sub Committees of the manifesto committee of PMLN, PMLN, City42, Irfan Siddiqi, Maryam Aorangzaib,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دِلشاد: مسلم لیگ ن نے الیکشن2024 کے لئے اپنے منشور  میں وسیع تر عوامی خواہشات اور امنگوں کی ترجمانی یقینی بنانے لئے منشور  بنانے کی ذمہ داری میں تیس ذیلی کمیٹیوں کو شامل کر لیا۔  
مختلف شعبوں میں مہارت اور دلچسپی رکھنے والے ارکان پر مشتمل کمیٹیاں 20نومبر تک اپنی تجاویز مرتب کریں گی۔ منشورکمیٹی کی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے تمام ارکان کو ان کی متعلقہ ذیلی کمیٹیوں کے بارے میں باضابطہ اطلاع دے دی ۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے منشور کمیٹی کے ارکان کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہایسی واضح اور ٹھوس تجاویز دی جائیں جو قابلِ عمل ہوں ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پارٹی کے انتخابی منشور2024 کی تیاری کے لئے 30 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ منشور کمیٹی کے ہفتہ کے روز ہونے والے مختصر مشاورتی اجلاس میں کیا۔ ذیلی کمیٹیاں 20 نومنبر تک اپنی تجاویز مرکزی منشور کمیٹی کو پیش کریں گی۔

 آج ہونے والے مرکزی منشور کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کی۔
 سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ مختلف شعبوں کے حوالے سے تیس (30)ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ منشورکمیٹی کی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے تمام ارکان کو ان کی متعلقہ ذیلی کمیٹیوں کے بارے میں باضابطہ اطلاع دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشور کمیٹی میں نامزد ہونا اعزازکے ساتھ ساتھ بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔  تمام ارکان اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے ایسی ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز پیش کریں جنہیں منشور میں شامل کیا جا سکے۔ تجاویز 20نومبر2023 تک مرتب کر لی جانی چاہئیں۔ 
 ذیلی کمیٹیوں کے سربراہوں کو اختیار دیا  گیا ہے کہ وہ اپنے مخصوص شعبے کے حوالے سے بیرونی ماہرین سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں
مخصوص کمیٹی کے علاوہ بھی کوئی رکن یا شہری تجویز دینا چاہیں یا کسی دوسری کمیٹی کی مدد کرنا چاہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں۔