ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی اعظم خان مرحوم کے جنازہ میں شرکت، اہلِ خانہ سے تعزیت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھی چار سدہ کے نواحی گاؤں پٹرانک میں خیبرپختونخوا کے نگرں وزیراعلی اعظم خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی۔ نگران وزیر اعلی سندھ مقبول باقر اور دیگر شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

مرحوم اعظم خان کے جنازہ کے بعدوزیراعلیٰ محسن نقوی نے مرحوم اعظم خان کے اہل خانہ اور گورنر خیبر پختونخوا غلام علی  سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مرحوم کے اہل خانہ اور گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے اعظم خان کے انتقال پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

  وزیر اعلی محسن نقوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم اعظم خان کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

مرحوم وزیراعلیٰ اعظم خان کے اہلِ خانہ سے گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ اعظم خان مرحوم نے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے اعظم خان مرحوم کی کاوشوں کو یاد رکھا جائے گا۔