ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ ؛ پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیکر سیریز جیت لی

11 Nov, 2023 | 04:02 PM

وسیم احمد: دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمنز اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں تھائی لینڈ ایمرجنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر86 رنز بنائے۔پاکستان ویمنز اے نے 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ مہمان ٹیم کی اننگز میں صرف ناناپت کھونچاروئنکائی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں انہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے57 رنز اسکور کیے جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ پاکستان ویمنز اے کی طرف سے کپتان رامین شمیم، صائمہ ملک اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ویمنز اے کی جانب سے عمیمہ سہیل نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئیں ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔

مزیدخبریں