خان شہزاد: شہر کے متعدد یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا بحران سنگین ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق متعددعلاقوں ،کالونیوں کے قریب یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے آٹے کی دستیابی نایاب ہوگئی ہے۔فتح گڑھ ،وحدت روڈ ،شمالی لاہور کے متعدد علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا میسر نہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے تک پہنچ گیا ہ، چکی آٹا بھی 175 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہونے لگا جبکہ دوسری جانب دالوں ،چاول ،چینی کی بھی شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر قلت برقرار ہے۔
اتنی مہنگائی میں وسائل کہاں سے پورے کریں؟غریب طبقہ پریشان۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا بحران سنگین
11 Nov, 2023 | 02:26 PM