ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان انگلینڈ سے میچ ہارا تو  سوشل میڈیا پربابر اعظم کی مزاحیہ ویڈیوز کے ڈھیر لگ گئے

Babar Azam, Pakistan Cricket Team, ICC World Cup, Semi Finals of ICC World Cup 2023, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ سے شکست سے دل شکستہ مداحوں کی جانب سے کپتان بابر اعظم، اوپنرز  عبداللہ شفیق، فخر زمان اور ٹاپ آرڈر بیٹر محمد رضوان پر سخت تنقید کے ساتھ ساتھ شگفتہ اور مزاحیہ تبصروں کے ڈھیر لگا دیئے۔

آج دوپہر جب کپتان بابر اعظم ٹاس ہار گئے تھے تب بھی  پاکستان کے ٹاس ہارتے ہی سوشل پلیٹ فارمز پر کپتان بابر اعظم کے مخالفین نے ان کے سوشل پلیٹ فارمز پر سینکڑوں مزاحیہ پوسٹوں کے ڈھیر لگا دیئے تھے۔ اب میچ ہارنے کے بعد بھی سوشل پلیٹ فارمز پر بابر اعظم اور بعض دوسرے کھلاڑی مداحوں کی کھٹی میٹھی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

بابر اعظم کے متعلق مختلف مزاحیہ میمز ایکس پر شئیر کی جا رہی ہیں۔ لوگ ٹاس ہارنے کے سبب کپتان پر  سنجیدہ تنقید بھی کر رہے ہیں اور  گزشتہ میچوں مین پاکستان کی شکستوں کو بابر اعظم کے فیصلوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین کی جانب سے انگلینڈ پاکستان میچ میں پاکستان کے ٹاس ہار جانے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے حوالے سے عمومی طور پر نا امیدی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔