سٹی42: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 44 ویں اہم ترین میچ میں دفاعی چیمپئین انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر اپنے ساتھ پاکستان کا بھی ورلڈ کپ میں سفر تمام کر دیا۔پاکستان کی ٹیم کے تمام دس کھلاڑی 44 ویں اوور میں244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پہلے پاکستان کے باؤلروں نے برٹش بیٹرز سے بری طرح مار کھائی پھر بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ 32 ویں اوور تک 7 بیٹر صرف 150 کے مجموعی سکور پر فارغ ہو گئے۔ 34اووروں میں پاکستان کے بیٹر صرف 171رنز بنا پائے تھے اور درکار رن ریٹ 10 رنز فی اوور سے اوپر چلا گیا تھا۔ باقی تین بیٹرز میں سےسلمان آغا 36 ویں اوور میں 186 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی 38 ویں اوور میں 191 کے مجموعی سکور پر لڑھک گئے، اس کے بعد وسیم جونئیر اور حارث رؤف نے ڈوبا ہوا میچ بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن 44 ویں اوور میں حارث رؤف 244 رنز کے مجموعی سکور پر کرس ووکس کی گیند پر سٹوکس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انہوں نے 23 گیندوں سے 35 رنز بنائے جبکہ وسیم جونئیر 13 گیندوں سے 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
شاہین آفریدی نے 23 گیندوں سے 25 رنز بنائے، شاداب خان 7 گیندوں سے 4 رنز، افتخار احمد 5 گیندوں سے 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، سلمان آغا نے 45 گیندوں سے 51 رنز، سعود شکیل نے37 گیندوں سے 29 رنز بنائے۔ محمد رضوان 51 گیندوں سے 36 اور کپتان بابر اعظم 45 گیندوں سے 38 رنز بنا پائے۔
بدترین پرفارمنس اوپنرز کی رہی، عبداللہ شفیق دوسری گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے جبکہ تجربہ کار فخر زمان 9 گیندیں کھیل کر صرف ایک رن بنا پائے اور پھر ڈپریشن میں سٹروک کھیلنے کی کوشش مین بین سٹوکس کو کپچ پکڑا کر چلے گئے۔ دونوں اوپنرز کی وکٹیں ڈیوڈ ولی نے لیں۔ ولی کا تیسرا شکار سلمان آغا تھے۔ گس اٹکنسن، معین خان اور عادل رشید نے دو دو وکٹیں لیں،آخری وکٹ کرس ووکس کے ہاتھ آئی۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید پہلے ہی اوور کی دوسری بال پر غرق کر ڈالی تھی۔ اوپنر عبداللہ شفیق اوور کی دوسری گیند پر کوئی رن بنائے بغیر ڈیوڈ ولی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر گر گئی جب فخر زمان بھی ڈیوڈ وِلی کی ہی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس وقت پاکستان کا سکور دس رنز تھا جن میں سے فخر زمان صرف ایک رن بنا سکےتھے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 44 ویں اہم ترین میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف عمدہ بلےبازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز کا ہدف دیا ہے۔ انگلینڈ کی گرنے والی 9 وکٹوں میں سے 3 وکٹیں وسیم جونئیر نے حاصل کیں،شاہین شاہ کو 2، حارث رؤف کو 3 جبکہ افتخار احمد کو 1 وکٹ حاصل ہوئی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں پاکستان کے بڑے نیٹ رن ریٹ کے حصول کا معاملہ مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا تھا تاہم 40 ویں اوور کے بعد صورتحال میں کچھ تبدیلی کے آثار دکھائی دیئے۔ چالیسویں اوور تک انگلینڈ کی صرف دو وکٹیں گری تھیں، شاہین آفریدی 41 ویں اوور میں بین سٹوکس اور 42 ویں اوورر میں جوئے روٹ کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ 43 اووروں کے اختتام پر انگلینڈ نے 258 رنز بنا لئے اور اس کے 4 بیٹر آؤٹ ہو سکے۔ بعد کے اووروں میں پاکستانی باؤلروں نے مزید پانچ وکٹیں حاصل کیں لیکن انگلینڈ کے بیٹر رنز مسلسل بناتے رہے اور 50 اووروں کے اختتام تک اپنے مجموعہ کو 337 رنز تک لے گئے۔
بھارت میں کھیلے جارہے پاکستان کے لئے ڈو آر ڈائی میچ میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 13 ویں اوور میں 82 کے مجموعی سکور پر گری تھی۔انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ میلان 39 گیندوں سے 31 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ پاکستان کو دوسری وکٹ 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر ملی جب بیرسٹو حارث رؤف کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ 18 اووروں کے اختتام پر انگلینڈ کا مجموعی سکور 108 رنز تھا۔ جونی بیرسٹو نے 59 گیندوں سے 57 رنز بنا ئے۔ انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا مارا ۔
33 ویں اوور کے اختتام پر جو روٹ نے 46 گیندوں سے 33رنز بنائےتھے۔ بین سٹوک نے 45 گیندوں سے 41 رنز بنائے تھے۔بین سٹوکس نے اس کے بعد تیز کھیلتے ہوئے 76 گیندوں سے 84 رنز بنا لئے۔ انہوں نے 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے اور 41 ویں اوور مین آوٹ ہو گئے۔ اگلے اوور میں جوئے روٹ شاہین آفریدی کا شکار ہونے تک 72 گیندوں سے 60 رنز بنا چکے تھے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے آخری میچ میں ٹاس انگلینڈ نے جیت لیا۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ خود کرنے کا اعلان کر دیا ۔ انگلینڈ کے پہلے بیٹنگ کرنے سے پاکستان کے لئے میچ جیت کر بڑا رن ریٹ حاصل کرنا بظاہر مزید مشکل ہو گیا ہے۔
کپتان بابر اعظم کا ٹاس ہارنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے آج کے میچ میں فتح اور مطلوبہ نیٹ رن ریٹ حاصل کرنے کے لئے اپنی سٹریٹیجی تبدیل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ آج جیت ہماری ہو گی۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ڈیوڈ وِلی آج انگلینڈ کی جانب سے آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، ہم نےٹیم میٹنگ میں یہی فیصلہ کیا ہے کہ آج کا میچ انجوائے کریں گے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔
کپتان بابر اعظم کی سٹریٹیجی کے متعلق مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ آج کے میچ میں اٹیک کی ابتدا تو پیسرز سے کروائیں گے لیکن وہ کسی بھی وقت وکٹ گرانے کے لئے سپنرز کو آگے لانے میں تامل نہیں کریں گے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس میچ میں جیت کے ساتھ مطلوبہ نیٹ رن ریٹ حاصل کرنے کے لئے انگلینڈ کا سکور کم سے کم رکھنا پاکستان کی بنیادی ضرورت نہیں۔پاکستان کو کم از کم اتنا ٹارگٹ بہرحال درکار ہو گا جسے پورا کرنے کے لئے وہ ابتدائی دس اووروں میں مخصوص فیلڈنگ پلیسنگ سے فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ باونڈریز بنا سکے۔ ٹارگٹ جتنا بڑا ہو گا اتنا ہی پاکستان کے سٹار اوپنرز کو تیز کھیل کر رن ریٹ بہتر کرنے کا موقع زیادہ ملے گا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں پاکستان کی امبیشنز بہت ہائی ہیں لیکن یہ کرکٹ ہے، کرکٹ میں کچھ بھی بعید نہیں ہوتا۔