لاہور ; گیس پائپ لائن میں زور دار دھماکہ، 2 افراد شدید زخمی

11 Nov, 2023 | 12:57 PM

رومیل الیاس: لاہور میں گیس پائپ لائنیں زور دار دھماکے سے تباہ ہو گئیں جس کے باعث خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

لاہور میں گجرپورہ کے علاقے میں امتیاز روڈ پر گیس پائپ لائنیں زور دار دھماکے سے تباہ ہو گئی، گیس پائپ لائنوں میں دھماکے سے خاتون سمیت 2راہگیر شدید زخمی ہو گئے، 35سالہ خاتون کا چہرہ جھلس گیا جبکہ ایک شخص کے سر پر چوٹیں آئیں، گیس پائپ لائنوں میں دھماکے کےبعدعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سوئی گیس کی پائپ لائنیں تباہ ہونے پر شہریوں کا انتظامی بے حسی کیخلاف احتجاج، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کی احتجاجی مظاہرے میں شرکت، شہریوں کی محکمہ سوئی گیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی۔

عینی شاہدین کے مطابق راہگیر گلی سے گزر رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا، اتنا بڑا واقعہ ہو گیا مگر متعلقہ ادارے شکایات کے باوجود نہیں پہنچے، واسا اور سوئی گیس والے ا یک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا،لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے، گجر پورہ میں سوئی گیس پائپ لائنوں کا مسئلہ فوری حل کروایا جائے۔

مزیدخبریں