پلازہ میں آگ لگ گئی، ایک شخص جاں بحق

11 Nov, 2023 | 12:12 PM

This browser does not support the video element.

فاران یامین: لاہور کے پوش علاقہ میں بڑے پلازہ میں آگ لگ گئی، ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

جیل روڈ پر واقع ایڈن ہائٹس پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی.آگ میں جھلس کر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.ریسکیو عملہ نے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا.
آگ پلازہ کی سیکنڈ لاسٹ فلور میں بھڑکی۔ آگ نے سیکنڈ لاسٹ فلور پر واقع آفس کو لپیٹ میں لے لیا،  ریسکیو عملہ نے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا،بلڈنگ کے اندر اور باہر سے دو طرفہ فائر فائٹنگ کی گئی، ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹونے آگ کو فلور کے دیگر آفسز میں پھیلنے سے روکا، آگ پر قابو پانے کیلئے پلازہ کے باہر سے ہائیڈرولک اسٹیئر کا استعمال کیا گیا، اس دوران بلڈنگ کے اندر سے بھی فائر فائٹنگ کا عمل جاری رہا، آگ عمارت کی بلند فلور پر لگی جس کی وجہ سے قابو پانے میں وقت لگے گا، جبکہ سرچ آپریشن کے دوران آفس سےایک شخص کی جھلسی لاش ملی، جس کی شناخت 75 سالہ گلریز کےنام سے ہوئی.

 ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

 لاہور میں جیل روڈ پر واقع ایڈن ہائٹس پلازہ میں آتشزدگی سے ایک شخص کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
جاں بحق ہونے والا شخص آتشزدگی کے وقت اپنے دفتر میں موجودتھا۔ اس کا نام فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔
آگ پلازہ کے سب سے اوپر والے فلور سے نچلےفلور میں لگی۔ ریسکیو عملہ کا کہنا ہے کہ عمارت کے بلند ترین فلور پر آگ لگنے کی وجہ سے اس پر قابو پانے  اورامدادی کام میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں