ورلڈکپ: آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

11 Nov, 2023 | 04:17 PM

سٹی42: ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو  آسانی کے ساتھ8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پونے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے  8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا نے 307 رن کا ہدف 44.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 
بنگلادیش کی اننگز

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  306 رنز بنائے، بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردوئی 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 36،36 رنز اسکور کیے، کپتان نجم الحسن شنتو نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، محمود اللہ نے 32، مشفق الرحیم نے 21، مہدی حسن مراز نے 29 اور نسم احمد نے 7 رنز بنائے۔

مہدی حسن دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ مارکس اسٹوائنس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی اننگز
آسٹریلیا نے 307 رن کا ہدف 44.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کی جانب سے  مچل مارش 177 رن کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 53  رن اسکور کیے۔

 اسٹیو اسمتھ نے ناٹ آؤٹ 63 رن بنائے، ٹریوس ہیڈ نے 10 رن اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور  مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔

  آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 10 رنز سکور کئے۔

 کینگروز نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی ٹیم میں آج 2 تبدیلیاں کی گئیں، افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو میکس ویل کی جگہ سٹیو سمتھ اور فاسٹ بولر مچل سٹارک کی جگہ سین ایبٹ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

 دوسری جانب بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن انگلی میں فرکچر کے باعث اس میچ کا حصہ نہیں بنے ان کی جگہ نجم الحسن شانتو کپتان کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، شکیب الحسن کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا، علاوہ ازیں بائیں ہاتھ کے سینیئر فاسٹ بولر مستفیز الرحمٰن کو بھی آج کے میچ میں شامل کیا گیا۔

مزیدخبریں