سٹی42: اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی شہید ہوگئیں۔ رؤی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں جبکہ اس حملے میں اب تک 25 فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔
غزہ پر فضائی حمل جہفتہ کے روز بھی جاری رہے۔ ان حملوں میں کئی ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں میں11 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
حماس سے منسلک اکاؤنٹس نے بھی اسماعیل ہنیہ کی پوتی کے ہفتہ کے روز فضائی حملہ میں شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔