ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او امپورٹس کیلئے سو ارب روپے کی گارنٹی فراہم کر دی

Economic Coordination Committee, PSO, Guaranty for PSO Imports, City42, اْتصادی رابطہ کمیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس اوکیلئے100ارب روپے کی حکومتی گارنٹی میں توسیع کی منظوری  دے کر تیل کی امپورٹ بند کونے کے خطرہ کا تدارک کر دیا۔ حکومتی گارنٹی کی مدت میں دسمبر2024 تک توسیع کی گئی۔ 

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس  اجلاس میں پی ایس او کے لئے حکومتی گارنٹی کی منظوری کے ساتھ کئی دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پنجاب کیلئے گرین کارپوریٹیو اقدامات کی مد میں وفاقی حکومت 20 ارب روپے فراہم کرے گی۔ای سی سی نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت گرین انشیٹیو کمپنیوں سے براہ راست اس ضمن میں رابطہ کرے۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کیلئے تعمیر و مرمت کےکاموں کیلئے 4 کروڑ 74 لاکھ روپے منظور کر دیئے۔وزارت آئی ٹی کے ڈیجیٹل انفارمیشن انفراسٹرکچر منصوبے کیلئے5 ارب روپے بھی منظور کر دیئے گئے۔