ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترسیلاتِ زر، برآمدات اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

Foreign Remittances of Pakistan increased, Exports of Pakistan increased, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر   یہ ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر، ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے بتایا ہے کہ اسمگلنگ روکنے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ جولائی کے مقابلے میں اکتوبر میں ترسیلات زر میں 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بتایا کہ اکتوبر میں ملکی برآمدات میں بھی 63 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ کیا گیا ۔ اس وقت برآمدات 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید بتایا کہ جولائی سے اکتوبر تک ملکی زرمبادلہ میں 1.1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
جولائی میں برآمدات 2 ارب 7 کروڑ ڈالرز تھیں۔اکتوبر میں برآمدات 2 ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ہوگئی ہیں۔
جولائی میں ترسیلات زر 2 ارب 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں۔اکتوبر میں ترسیلات زر 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز ہوگئی ہیں۔