ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قرضوں کے بوجھ میں بارہ سال بعد کمی کا معجزہ ہو گیا

Debt Burden decreased, Pakistan debt, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: وفاقی حکومت نے ملک پر واجب الادا قرض کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں۔حکومت کے مقامی اور بیرونی قرض میں کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک  آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ 12 سال بعد  حکومت کے مجموعی قرضے میں 1675 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومت کے مجموعی قرضے اگست 23 میں  63ہزار 966 ارب روپےتھے۔  ستمبر 23 میں 2.6 فیصد کمی کے بعد 62 ہزار 291 ارب روپے پر آگئے۔

حکومت کے مقامی قرضوں میں اگست 23 کے مقابلے ستمبر 23 میں 94 ارب روپے کمی ہوئی۔ حکومت کے مقامی قرض 94 ارب روپے کم ہوکر ستمبر 23 میں 39 ہزار 698 ارب روپے پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک  کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے بیرونی قرض میں اگست کے مقابلے ستمبر میں 1581 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ حکومت کے بیرونی قرض اگست کے 24175 ارب روپے سے کم ہوکر ستمبر میں 22 ہزار 594 ارب روپے پر آگئے 

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری ہونے اور حکومت کی بچت پالیسیوں کی بدولت بیرونی قرض میں نمایاں کمی ہوئی۔